Surah Hud Ayat 118 (11:118)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ لَوْ شَآءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ لَا یَزَالُوْنَ مُخْتَلِفِیْنَ 118
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگرتمہارا رب چاہتا تو سب آدمیوں کو ایک ہی امت بنادیتا اور لوگ ہمیشہ اختلاف میں رہیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگرتمہارا رب چاہتا تو سب آدمیوں کو ایک ہی امت کردیتا اور وہ ہمیشہ اختلاف میں رہیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{و لو شآء ربك:اور اگرتمہارا رب چاہتا ۔} ارشاد فرمایا ’’اگر تمہارا رب چاہتا تو سب آدمیوں کو ایک ہی امت بنا دیتا اور یوں سب کا ایک ہی دین ہوتا مگر اللہ تعالی نے اپنی حکمت سے ایسا نہ چاہا اور سب کو ایک امت نہ بنایا اور لوگ ہمیشہ مختلف دینوں پر عمل پیرا رہیں گے۔ علامہ صاوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ اس ایت سے ثابت ہو اکہ اختلاف جس طرح پہلی امتوں میں موجود تھا اسی طرح اس امت میں بھی رہے گا تو ان میں سے کوئی مومن ہو گا کوئی کافر کوئی نیک ہو گا اور کوئی گناہگار اسی لئے حدیث میں ہے کہ یہودی 71 فرقوں میں تقسیم ہو گئے تھے اور عنقریب تم 73 فرقوں میں بٹ جاو گے ان میں سے72 فرقے جہنم میں جائیں گے اور ایک جنت میں جائے گا اور وہ ایک جنتی فرقہ اہل سنت وجماعت ہے۔ (صاوی ہود تحت الایۃ: ۱۱۸ ۳ / ۹۳۸) { الا من رحم ربك:البتہ جن پر تمہارے رب نے رحم کیا۔} ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ البتہ وہ لوگ جن پر تمہارے رب عزوجل نے رحم کیا اور انہیں اختلاف سے بچا لیا تو وہ دین حق پر متفق رہیں گے اور اس میں اختلاف نہ کریں گے اور اللہ تعالی نے لوگ اسی لیے یعنی اختلاف والے اختلاف کے لئے اور رحمت والے اتفاق کے لئے پیدا کئے ہیں اور تمہارے رب عزوجل کی بات پوری ہوچکی کہ وہ جہنم کوتمام کافر جنوں اور انسانوں سے بھر دے گا۔ (مدارک ہود تحت الایۃ: ۱۱۹ ص۵۱۷)