Surah Hud Ayat 121 (11:121)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْؕ-اِنَّا عٰمِلُوْنَ 121
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تم ایمان نہ لانے والوں سے فرماؤ : تم اپنی جگہ کام کئے جاؤ ،ہم اپنا کام کرتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کافروں سے فرماؤ تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ ہم اپنا کام کرتے ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{و قل:اورتم فرماؤ ۔} اس ایت میں وعید اور غضب کا اظہار ہے اور ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ایمان نہ لانے والوں سے فرما دیں کہ جو کام تم کر رہے ہو وہ کئے جاو عنقریب تم ا س کام کا انجام جان جاو گے اور ہمیں ہمارے رب عزوجل نے جس کام کا حکم دیا ہے ہم وہ کرتے ہیں۔ (خازن ہود تحت الایۃ: ۱۲۱ ۲ / ۳۷۷) {و انتظروا:اور تم انتظار کرو ۔} یعنی تم ا س کا انتظار کرو جس کا شیطان نے تم سے وعدہ کیا ہے ہم بھی اس کے منتظر ہیں جو تم پر لازم ہو گایعنی دنیا یا اخرت میں اللہ تعالی کی ناراضی اور اس کا عذاب ۔ (خازن ہود تحت الایۃ: ۱۲۲ ۲ / ۳۷۷)