Surah Hud Ayat 123 (11:123)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ لِلّٰهِ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ یُرْجَعُ الْاَمْرُ كُلُّهٗ فَاعْبُدْهُ وَ تَوَكَّلْ عَلَیْهِؕ-وَ مَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ 123
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور آسمانوں اور زمین کے غیب اللہ ہی کے لیے ہیں اور اسی کی طرف ہر کام لوٹایا جاتا ہے تو اس کی عبادت کرو اور اس پر بھروسہ رکھو اور تمہارا رب تمہارے کا موں سے غافل نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ ہی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمین کے غیب اور اسی کی طرف سب کاموں کی رجوع ہے تو اس کی بندگی کرو اور اس پر بھروسہ رکھو اور تمہارا رب تمہارے کا موں سے غافل نہیں۔
Tafseer (Urdu)
{و لله:اور اللہ ہی کے لیے ہیں۔} یعنی تمام چیزیں چاہے وہ خفیہ ہوں یا ظاہر موجود ہوں یا معدوم سب اللہ تعالی کے علم میں ہیں الغرض زمین و اسمان کی کوئی چیز اللہ تعالی سے پوشیدہ نہیں اور دنیا و اخرت میں مخلوق کا ہر کام اسی کی طرف لوٹتا ہے تو جس کی یہ شان ہے وہی عبادت کا مستحق ہے اس کے سواا ور کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں لہذا تم اسی کی عبادت کرو اس کے علاوہ کسی اور کی عبادت میں مشغول نہ ہو اور اپنے تمام معاملات میں اسی پر بھروسہ کرو کیونکہ وہ تمہیں کافی ہے اور اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کا رب عزوجل بندوں کے تمام اعمال سے خبردار ہےکوئی عمل اس سے چھپا ہوا نہیں ہےوہ نیک بندوں کو ان کی نیکیوں کا ثواب اور گنہگاروں کو ان کے گناہوں کی سزا دے گا۔ (خازن ہود تحت الایۃ: ۱۲۳ ۲ / ۳۷۷)