Surah Hud Ayat 26 (11:26)
Hud · Juz 12 · Makki
اَنْ لَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَؕ-اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ اَلِیْمٍ 26
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو ۔بیشک میں تم پر ایک دردناک دن کے عذاب کا خوف کرتا ہوں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکہ اللہ کے سوا کسی کو نہ پوجو بیشک میں تم پر ایک مصیبت والے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔
Tafseer (Urdu)
{انی اخاف علیكم عذاب یوم الیم:بیشک میں تم پر ایک دردناک دن کے عذاب کا خوف کرتا ہوں۔} حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اے میری قوم! اگر تم خالصتا اللہ عزوجل کی عبادت اوراس کی وحدانیت کا اقرار نہ کرو گے اور ان بتوں سے کنارہ کشی اختیار نہ کرو گے تو مجھے خوف ہے کہ کہیں تم پر اللہ تعالی کی طرف سے دردناک دن کا عذاب نہ ا جائے۔ درد ناک دن سے مراد یا تو قیامت کا دن ہے یا طوفان انے کا دن اور دن کو مجازی طور پر دردناک اس لئے فرمایا گیا کہ دردناک عذاب ا س دن نازل ہو گا۔(تفسیر طبری ہود تحت الایۃ: ۲۶ ۷ / ۲۷ ابو سعود ہود تحت الایۃ: ۲۶ ۳ / ۲۳ تفسیرکبیر ہود تحت الایۃ: ۲۶ ۶ / ۳۳۶ ملتقطا) حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی عمر: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہمافرماتے ہیں کہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام چالیس سال کی عمر میں مبعوث ہوئے اور نو سو پچاس سال اپنی قوم کو دعوت فرماتے رہے اور طوفان کے بعد ساٹھ برس دنیا میں رہے تو آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی عمر ایک ہزار پچاس سال کی ہوئی۔ اس کے علاوہ عمر شریف کے متعلق اور بھی قول ہیں۔( خازن ہود تحت الایۃ: ۲۶ ۲ / ۳۴۸)