Surah Hud Ayat 56 (11:56)
Hud · Juz 12 · Makki
اِنِّیْ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ رَبِّیْ وَ رَبِّكُمْؕ-مَا مِنْ دَآبَّةٍ اِلَّا هُوَ اٰخِذٌۢ بِنَاصِیَتِهَاؕ-اِنَّ رَبِّیْ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ 56
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariمیں نے اللہ پر بھروسہ کرلیا ہے جو میرا اور تمہارارب ہے ۔ زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی پیشانی اس کے قبضہِ قدرت میں نہ ہو۔ بیشک میرا رب سیدھے راستہ پر ملتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanمیں نے اللہ پر بھروسہ کیا جو میرا رب ہے اور تمہارا رب ،کوئی چلنے والا نہیں جس کی چوٹی اس کے قبضۂ قدرت میں نہ ہو بیشک میرا رب سیدھے راستہ پر ملتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{انی توكلت على الله:میں نے اللہ پر بھروسہ کرلیا ہے۔} یعنی تم اگرچہ ہر طرح سے کوشش کر کے دیکھ لو لیکن مجھے ہر گز نقصان نہیں پہنچا سکتے کیونکہ مجھے اللہ عزوجل پر توکل اور اسی کی حفاظت پر بھروسہ ہے وہ میرا اور تمہارا دونوں کا مالک ہے کوئی چیز مجھے پہنچ نہیں سکتی جب تک وہ اسے دور کر رہا ہے اور نہ ہی کوئی مجھ پر قدرت حاصل کر سکتاہے جب تک اللہ عزوجل کی طرف سے اسے قدرت حاصل نہ ہوپھر اس بات کی دلیل دیتے ہوئے فرمایا کہ روئے زمین پر کوئی جاندار ایسا نہیں جس کا وہ مالک اور اس پر قادر نہ ہو تو اللہ عزوجل جیسے چاہتا ہے اس میں تصرف فرماتا ہے۔ (بیضاوی ہود تحت الایۃ: ۵۶ ۳ / ۲۴۰-۲۴۱)