Surah Hud Ayat 75 (11:75)
Hud · Juz 12 · Makki
اِنَّ اِبْرٰهِیْمَ لَحَلِیْمٌ اَوَّاهٌ مُّنِیْبٌ 75
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ابراہیم بڑے تحمل والا ، بہت آہیں بھرنے والا، رجوع کرنے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک ابراہیم تحمل والا بہت آہیں کرنے والا رجوع لانے والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان ابرهیم:بیشک ابراہیم۔} اس ایت میں اللہ تعالی کی طرف سے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی بہت مدح و تعریف کی گئی ہےجب حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ معلوم ہوا کہ فرشتے حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کو ہلاک کرنے کے لئے ائے ہیں تو اپ کو بہت زیادہ رنج ہوا اور اپ اللہ تعالی سے بہت زیادہ ڈرے اس لئے اللہ تعالی نے اپ کی صفت میں ارشاد فرمایا کہ بیشک حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام حلیم یعنی بڑے تحمل والے اور اوہ یعنی اللہ تعالی سے بہت زیادہ ڈرنے والے اور اس کے سامنے بہت آہ و زاری کرنے والے ہیں۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی صفت میں ’’ منیب‘‘ اس لئے فرمایا کہ جو شخص دوسروں پر اللہ تعالی کے عذاب کی بنا پراللہ تعالی سے ڈرتا اور اس کی طرف رجوع کرتا ہے تو وہ اپنے معاملے میں اللہ تعالی سے کس قدر ڈرنے والا اور اس کی طرف رجوع کرنے والا ہوگا۔ (تفسیرکبیر ہود تحت الایۃ: ۷۵ ۶ / ۳۷۷ ملخصا) سبحان اللہ کتنی پیاری صفات ہیں۔