Surah Hud Ayat 79 (11:79)
Hud · Juz 12 · Makki
قَالُوْا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِیْ بَنٰتِكَ مِنْ حَقٍّۚ-وَ اِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِیْدُ 79
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariانہوں نے کہا: تمہیں معلوم ہے کہ تمہاری قوم کی بیٹیوں میں ہمارے لئے کوئی حاجت نہیں اور تم ضرور جانتے ہو جو ہم چاہتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولے تمہیں معلوم ہے کہ تمہاری قوم کی بیٹیوں میں ہمارا کوئی حق نہیں اور تم ضرور جانتے ہو جو ہماری خواہش ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قالوا:انہوں نے کہا۔} حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی قوم کو جو اللہ تعالی سے ڈرنے کی نصیحت فرمائی اور مہمانوں کے سامنے رسوا کرنے سے روکا تو اپ علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم نے اس نصیحت سے اعراض کرتے ہوئے کہا ’’اپ جانتے ہیں کہ اپ کی قوم کی بیٹیوں سے نکاح کرنے کی ہمیں کوئی حاجت نہیں اور نہ ہی ہمیں ان کی طرف کوئی رغبت ہے اور جو ہماری خواہش ہے وہ اپ اچھی طرح جانتے ہیں۔ (ابوسعود ہود تحت الایۃ: ۷۹ ۳ / ۵۴)