Surah Yusuf Ayat 16 (12:16)
Joseph · Juz 12 · Makki
وَ جَآءُوْۤ اَبَاهُمْ عِشَآءً یَّبْكُوْنَﭤ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور رات کے وقت اپنے باپ کے پاس وہ روتے ہوئے آئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور رات ہوئے اپنے باپ کے پاس روتے آئے۔
Tafseer (Urdu)
{و جآءو:اور وہ آئے۔} مفسرین فرماتے ہیں کہ جب بھائیوں نے حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کو کنویں میں ڈال دیا تو رات کے وقت اپنے والد کی طرف لوٹے تاکہ رات کے اندھیرے میں انہیں جھوٹا عذر پیش کرنے میں کوئی پریشانی نہ ہو جب وہ حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام کے مکان کے قریب پہنچے تو انہوں نے رونا اور چیخنا چلانا شروع کر دیا جب حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کے چیخنے کی آواز سنی تو گھبرا کر باہر تشریف لائے اور فرمایا ’’اے میرے بیٹو !میں تمہیں اللہ تعالی کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا تمہیں بکریوں میں کچھ نقصان ہوا انہوں نے کہا :نہیں۔ پھر فرمایا ’’تو کیا مصیبت پہنچی اور یوسف کہاں ہیں (خازن یوسف تحت الایۃ: ۱۶ ۳ / ۹)