Surah Yusuf Ayat 46 (12:46)
Joseph · Juz 12 · Makki
یُوْسُفُ اَیُّهَا الصِّدِّیْقُ اَفْتِنَا فِیْ سَبْعِ بَقَرٰتٍ سِمَانٍ یَّاْكُلُهُنَّ سَبْعٌ عِجَافٌ وَّ سَبْعِ سُنْۢبُلٰتٍ خُضْرٍ وَّ اُخَرَ یٰبِسٰتٍۙ-لَّعَلِّیْۤ اَرْجِـعُ اِلَى النَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَعْلَمُوْنَ 46
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے یوسف! اے صدیق! ہمیں ان سات موٹی گایوں کے بارے میں تعبیر بتائیں جنہیں سات دبلی گائیں کھا رہی تھیں اور سات سرسبز بالیوں اور دوسری خشک بالیوں کے بارے میں تاکہ میں لوگوں کی طرف لوٹ کر جاؤں تاکہ وہ جان لیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے یوسف اے صدیق ہمیں تعبیر دیجئے سات فربہ گایوں کی جنہیں سات دُبلی کھاتی ہیں اور سات ہری بالیں اور دوسری سات سوکھی شاید میں لوگوں کی طرف لوٹ کر جاؤں شاید وہ آگاہ ہوں۔
Tafseer (Urdu)
{یوسف:اے یوسف!} یعنی اے یوسف! اے صدیق! ہمارے بادشاہ نے خواب دیکھا ہے کہ سات موٹی گائیں ہیں جنہیں سات دبلی گائیں کھا رہی تھیں اور سات سرسبز بالیاں ہیں اور دوسری خشک بالیاں ملک کے تمام علماء و حکماء اس کی تعبیر بتانے سے عاجز رہے ہیں حضرت! اپ اس کی تعبیر ارشاد فرما دیں تاکہ میں اس خواب کی تعبیر کے ساتھ بادشاہ اور اس کے درباریوں کی طرف لوٹ کر جاوں تو وہ اس خواب کی تعبیر جان لیں اور آپ کے علم و فضل اور مقام و مرتبہ کو جان جائیں اور آپ کو اس مشقت سے رہا کرکے اپنے پاس بلالیں۔ (خازن یوسف تحت الایۃ: ۴۶ ۳ / ۲۳ مدارک یوسف تحت الایۃ: ۴۶ ص۵۳۳ ملتقطا)