Surah Yusuf Ayat 63 (12:63)
Joseph · Juz 13 · Makki
فَلَمَّا رَجَعُوْۤا اِلٰۤى اَبِیْهِمْ قَالُوْا یٰۤاَبَانَا مُنِعَ مِنَّا الْكَیْلُ فَاَرْسِلْ مَعَنَاۤ اَخَانَا نَكْتَلْ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ 63
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر جب وہ اپنے باپ کی طرف لوٹ کر گئے تو کہنے لگے: اے ہمارے باپ! ہم سے غلہ روک دیا گیا ہے لہٰذا ہمارے بھائی کو ہمارے ساتھ بھیج دیجئے تاکہ ہم غلہ لاسکیں اور ہم ضرور اس کی حفاظت کریں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر جب وہ اپنے باپ کی طرف لوٹ کر گئے بولے اے ہمارے باپ ہم سے غلہ روک دیا گیا ہے تو ہمارے بھائی کو ہمارے ساتھ بھیج دیجئے کہ غلہ لائیں اور ہم ضرور اس کی حفاظت کریں گے۔
Tafseer (Urdu)
{فلما رجعوا الى ابیهم:پھر جب وہ اپنے باپ کی طرف لوٹ کر گئے۔} جب حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کے بھائی اپنے والد محترم حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس لوٹ کر گئے تو بادشاہ کے حسن سلوک اور اس کے احسان کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہماری وہ عزت و تکریم کی کہ اگر آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد میں سے کوئی ہوتا تو وہ بھی ایسا نہ کرسکتا ۔ حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ’’ اب اگر تم بادشاہ مصر کے پاس جاؤ تو میری طرف سے سلام پہنچانا اور کہنا کہ ہمارے والد تیرے حق میں تیرے اس سلوک کی وجہ سے دعا کرتے ہیں ۔ انہوں نے عرض کی ’’اے ہمارے باپ! شاہ مصر نے ہم سے کہہ دیا ہے کہ اگر ہم بنیامین کو نہ لے کر ائے تو ائندہ ہمیں غلہ نہیں ملے گا اس لئے اب بنیامین کا جانا ضروری ہے اپ علیہ الصلوۃ والسلام ہمارے بھائی بنیامین کو ہمارے ساتھ بھیج دیجئے تاکہ ہم غلہ لاسکیں ہم ضرور اس کی حفاظت کریں گے اور انہیں بخیریت اپ علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس واپس لائیں گے ۔( خازن یوسف تحت الایۃ: ۶۳ ۳ / ۳۰)