Surah Yusuf Ayat 94 (12:94)
Joseph · Juz 13 · Makki
وَ لَمَّا فَصَلَتِ الْعِیْرُ قَالَ اَبُوْهُمْ اِنِّیْ لَاَجِدُ رِیْحَ یُوْسُفَ لَوْ لَاۤ اَنْ تُفَنِّدُوْنِ 94
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب قافلہ وہاں سے جدا ہواتو ان کے باپ نے فرما دیا: بیشک میں یوسف کی خوشبو پا رہا ہوں ۔ اگرتم مجھے کم سمجھ نہ کہو ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجب قافلہ مصر سے جدا ہوا یہاں ان کے باپ نے کہا بے شک میں یوسف کی خوشبو پا تا ہوں اگر مجھے یہ نہ کہو کہ سٹھ گیا ۔
Tafseer (Urdu)
{ و لما فصلت العیر:اور جب قافلہ وہاں سے جدا ہوا۔} یعنی جب قافلہ مصر کی سرزمین سے نکلا اور کنعان کی طرف روانہ ہوا تو حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے بیٹوں اور پوتوں یا پوتوں اور پاس والوں سے فرما دیا ’’بیشک میں یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کی قمیص سے جنت کی خوشبو پا رہا ہوں ۔ اگر تم مجھے کم سمجھ نہ کہو تو تم ضرور میری بات کی تصدیق کرو گے۔ (جلالین مع صاوی یوسف تحت الایۃ: ۹۴ ۳ / ۹۷۹ مدارک یوسف تحت الایۃ: ۹۴ ص۵۴۴ملتقطا) {قالوا:حاضرین نے کہا۔} حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام کی بات سن کرحاضرین نے ان سے کہا ’’اللہ عزوجل کی قسم ! اپ اپنی اسی پرانی شدید محبت میں گم ہیں جس کی وجہ سے ایک عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی اپ علیہ الصلوۃ والسلام کو حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کے ملنے کی امید لگی ہوئی ہے ۔یہ بات انہوں نے اس لئے کہی کیونکہ وہ اس گمان میں تھے کہ اب حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کہاں زندہ ہوں گے ان کی تو وفات بھی ہوچکی ہوگی۔ (جلالین مع صاوی یوسف تحت الایۃ: ۹۵ ۳ / ۹۸۰ ابو سعود یوسف تحت الایۃ: ۹۵ ۳ / ۱۳۸ ملتقطا)