Surah Ar Rad Ayat 23 (13:23)
The Thunder · Juz 13 · Madani
جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآىٕهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ یَدْخُلُوْنَ عَلَیْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍ 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں ان میں وہ لوگ داخل ہوں گے اور ان کے باپ دادا اور بیویوں اور اولاد میں سے جولائق ہوں گے اور ہر دروازے سے فرشتے ان کے پاس یہ کہتے آئیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبسنے کے باغ جن میں وہ داخل ہوں گے اور جو لائق ہوں ان کے باپ دادا اور بی بیوں اور اولاد میں اور فرشتے ہر دروازے سے ان پر یہ کہتے آئیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{جنت عدن:وہ ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں ۔ }یعنی اوپر والی ایات میں مذکور اوصاف کے حامل حضرات ہمیشہ قائم و دائم رہنے والے باغات میں داخل ہوں گے اور ان کے باپ دادا بیویوں اور اولاد میں سے وہ لوگ بھی ان باغات میں داخل ہوں گے جو ایمان لائے اگرچہ ان لوگوں نے ان حضرات جیسے عمل نہ کئے ہوں جب بھی اللہ تعالی ان کے اکرام کے لئے باپ دادا وغیرہ کو ان کے درجہ میں داخل فرمائے گا اور ان کے پاس فرشتے روزانہ دن اور رات میں تین مرتبہ تحائف اور اللہ تعالی کی رضا کی بشارتیں لے کر جنت کے ہر دروازے سے تعظیم و تکریم کرتے ہوئے ائیں گے اور کہیں گے’’ تم پر سلامتی ہو یہ اس کا ثواب ہے جو تم نے گناہوں سے بچنے اور اللہ تعالی کی اطاعت کرنے پر صبر کیا تو اخر ت کا اچھا انجام کیا ہی خوب ہے۔ (خازن الرعد تحت الایۃ: ۲۳ ۳ / ۶۴ مدارک الرعد تحت الایۃ: ۲۳ ص۵۵۶ جلالین الرعد تحت الایۃ: ۲۳-۲۴ ص۲۰۳ ملتقطا)