Surah Ar Rad Ayat 27 (13:27)
The Thunder · Juz 13 · Madani
وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖؕ-قُلْ اِنَّ اللّٰهَ یُضِلُّ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْۤ اِلَیْهِ مَنْ اَنَابَﭕ 27
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کافر کہتے ہیں : ان پر ان کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتری؟ تم فرماؤ: بیشک اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور اسے اپنی راہ دکھاتا ہے جو اس کی طرف رجوع کرتاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کافر کہتے ان پر کوئی نشانی ان کے رب کی طرف سے کیوں نہ اتری تم فرماؤ بیشک اللہ جسے چاہے گمراہ کرتا ہے اور اپنی راہ اسے دیتا ہے جو اس کی طرف رجوع لائے۔
Tafseer (Urdu)
{و یقول الذین كفروا:اور کافر کہتے ہیں ۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفار مکہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے کہتے تھے کہ اپ پر ویسی نشانی کیوں نہیں اتری جیسی حضرت موسی اور حضرت عیسی علیہما الصلوۃ والسلام پر نازل ہوئی تاکہ وہ اپ کی صداقت پر نشانی اور دلیل ہوتی ۔ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا ’’اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان سے فرما دیں ’’بیشک اللہ عزوجل جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے کہ ایسا ادمی نشانیاں اور معجزات نازل ہونے کےبعد بھی یہ کہتا رہتا ہے کہ کوئی نشانی کیوں نہیں اتری کوئی معجزہ کیوں نہیں آیا الغرض کثیر معجزات دیکھنے کے باوجود گمراہ رہتا ہے لہذا اگر اللہ تعالی ہدایت نہ دے تواسے معجزات اور نشانیوں کی کثرت کوئی فائدہ نہ دے گی اور اللہ تعالی اپنی راہ اسے دکھاتا ہے جو دل سے اور کامل طور پر اللہ تعالی کی طرف رجوع کرے۔ (خازن الرعد تحت الایۃ: ۲۷ ۳ / ۶۵ روح البیان الرعد تحت الایۃ: ۲۷۴ / ۳۷۲ ابوسعود الرعد تحت الایۃ: ۲۷ ۳ / ۱۶۳ ملتقطا)