Surah Ar Rad Ayat 29 (13:29)
The Thunder · Juz 13 · Madani
اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ طُوْبٰى لَهُمْ وَ حُسْنُ مَاٰبٍ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ لوگ جو ایمان لائے اور اچھے عمل کئے ان کیلئے خوشی اور اچھا انجام ہے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کو خوشی ہے اور اچھا انجام۔
Tafseer (Urdu)
{طوبى لهم و حسن ماب:ان کیلئے خوشی اور اچھا انجام ہے ۔} اس ایت میں مذکور لفظ ’’طوبی ‘‘ کے بارے میں مختلف اقوال ہیں بعض مفسرین فرماتے ہیں کہ طوبی سے مراد راحت ونعمت اور شادمانی و خوش حالی کی بشارت ہے۔ حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ طوبی حبشی زبان میں جنت کا نام ہے۔ حضرت ابوہریرہ اور دیگر صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم سے مروی ہے کہ طوبی جنت کے ایک درخت کا نام ہے جس کا سایہ تمام جنتوں میں پہنچے گا۔ حضرت عبید بن عمیر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ’’یہ درخت جنت عدن میں ہے اور اس کی جڑ سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ایوان معلی میں اور اس کی شاخیں جنت کے ہر بالا خانے اور محل میں ہیں اس میں سیاہی کے سوا ہر قسم کے رنگ اور خوش نمائیاں ہیں ہر طرح کے پھل اورمیوے اس میں پھلے ہیں اس کی جڑ سے کافور اور سلسبیل کی نہریں رواں ہیں ۔( خازن الرعد تحت الایۃ: ۲۹ ۳ / ۶۵)