Surah Ar Rad Ayat 35 (13:35)
The Thunder · Juz 13 · Madani
مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَؕ-تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُؕ-اُكُلُهَا دَآىٕمٌ وَّ ظِلُّهَاؕ-تِلْكَ عُقْبَى الَّذِیْنَ اتَّقَوْا ﳓ وَّ عُقْبَى الْكٰفِرِیْنَ النَّارُ 35
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس جنت کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا گیا ہے اس کا حال یہ ہے کہ اس کے نیچے نہریں جاری ہیں ، اس کے پھل اور اس کا سایہ ہمیشہ رہنے والا ہے۔یہ پرہیزگاروں کا انجام ہے اور کافروں کا انجام آگ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاحوال اس جنت کا کہ ڈر والوں کے لیے جس کا وعدہ ہے اس کے نیچے نہریں بہتی ہیں اس کے میوے ہمیشہ اور اس کا سایہ ڈر والوں کا تو یہ انجام ہے اور کافروں کا انجام آ گ۔
Tafseer (Urdu)
{مثل الجنة التی وعد المتقون:جس جنت کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا گیا ہے۔}اس سے پہلی ایت میںاللہ تعالی نے دنیااور اخرت میں کفار کے عذاب میں مبتلا ہونے کا ذکر فرمایا اور اس ایت میں مسلمانوں کے ثواب کاذکر فرمایا ہے۔(تفسیرکبیر الرعد تحت الایۃ: ۳۵ ۷ / ۴۶) جنت کے تین اوصاف: اس ایت میں اللہ تعالی نے جنت کے تین اوصاف بیان فرمائے ہیں ۔ (1)…جنت کے نیچے سے نہریں جاری ہیں ۔ ان نہروں کی تفصیل اس ایت میں بیان کی گئی ہے۔ ’’مثل الجنة التی وعد المتقون-فیها انهر من مآء غیر اسن-و انهر من لبن لم یتغیر طعمه-و انهر من خمر لذة للشربین ﳛ و انهر من عسل مصفى‘‘ (محمد:۱۵) ترجمہ کنزالعرفان: اس جنت کا حال جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا گیا ہے یہ ہے کہ اس میں خراب نہ ہونے والے پانی کی نہریں ہیں اور ایسے دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ نہ بدلے اور ایسی شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کیلئے لذت (بخش) ہے اور صاف شفاف شہد کی نہریں ہیں ۔ (2 3)…جنت کے پھل اور اس کا سایہ ہمیشہ رہنے والاہے۔یعنی جنت کے میوے اور اس کا سایہ دائمی ہے ان میں سے کوئی ختم اور زائل ہونے والا نہیں ۔ جنت کا حال عجیب ہے کہ اس میں نہ سورج ہے نہ چاندلیکن پھر بھی تاریکی نہیں نیز سورج اور چاند نہیں لیکن پھر بھی سایہ ہے۔