Surah Ar Rad Ayat 40 (13:40)
The Thunder · Juz 13 · Madani
وَ اِنْ مَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ وَ عَلَیْنَا الْحِسَابُ 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور (اے حبیب!) اگر ہم تمہیں کوئی وعدہ دکھا د یں جو ہم ان سے کررہے ہیں یاہم تمہیں پہلے ہی وفات دیدیں تو آپ پر توبہرحال تبلیغ کرنا لازم ہے اور حساب لینا ہمارے ذمے ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر ہمیں تمہیں دکھا دیں کوئی وعدہ جو انہیں دیا جاتا ہے یا پہلے ہی اپنے پاس بلائیں تو بہر حال تم پر تو صرف پہنچانا ہے اور حساب لینا ہمارا ذمہ ۔
Tafseer (Urdu)
{و ان ما نرینك:اور اگر ہمیں تمہیں دکھا دیں۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب !صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہم کافروں کوعذاب دینے کا جو وعدہ کر رہے ہیں اس میں سے کوئی وعدہ اپ کو اپ کی زندگی میں ہی دکھا دیں یا وہ وعدہ دکھانے سے پہلے ہی اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو وفات دے دیں تو دونوں صورتیں ممکن ہیں لیکن اپ کی ذمہ داری بہرحال تبلیغ فرمانا ہے اور صرف یہی اپ کی ذمہ داری ہے بقیہ قیامت کے دن ان کا حساب لینا اور ان کے اعمال کی جزا دینا یہ ہمارے ذمے ہے لہذا آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کافروں کے اعراض کرنے سے رنجیدہ نہ ہوں اور ان کے عذاب کی جلدی نہ کریں ۔(خازن الرعد تحت الایۃ: ۴۰ ۳ / ۷۱ مدارک الرعد تحت الایۃ: ۴۰ ص۵۶۰ ملتقطا)