Surah Ar Rad Ayat 42 (13:42)
The Thunder · Juz 13 · Madani
وَ قَدْ مَكَرَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلِلّٰهِ الْمَكْرُ جَمِیْعًاؕ -یَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍؕ- وَ سَیَعْلَمُ الْكُفّٰرُ لِمَنْ عُقْبَى الدَّارِ 42
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان سے پہلے لوگ فریب کرچکے ہیں تو ساری خفیہ تدبیر کا مالک تو اللہ ہی ہے ۔وہ جانتا ہے جو کچھ کوئی جان عمل کمائے اور عنقریب کافر جان لیں گے کہ آخرت کا اچھا انجام کس کے لئے ہے؟۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان سے اگلے فریب کرچکے ہیں تو ساری خفیہ تدبیر کا مالک تو اللہ ہی ہے جانتا ہے جو کچھ کوئی جان کمائے اور اب جاننا چاہتے ہیں کافر کسے ملتا ہے پچھلا گھر۔
Tafseer (Urdu)
{و قد مكر الذین من قبلهم:اور ان سے پہلے لوگ فریب کرچکے ہیں ۔} اس ایت میں رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ مشرکین مکہ سے پہلے گزری ہوئی امتوں کے کفار اپنے انبیاءکرام علیہم الصلوۃ والسلام کے ساتھ مقابلہ کرچکے ہیں جیسے نمرود نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ فرعون نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ اور یہودیوں نے حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ مقابلہ کیا اوران مقابلوں میں ہر طرح کی چالیں چلیں لیکن پھر بھی ناکام و نامراد ہوئے کیونکہ اصل تدبیر کا مالک تواللہ تعالی ہی ہے پھر اس کی مشیت کے بغیرکسی کی کیا چل سکتی ہے اور جب حقیقت یہ ہے تو مخلوق کا کیا اندیشہ۔