Surah Ibrahim Ayat 11 (14:11)
Abraham · Juz 13 · Makki
قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ اِنْ نَّحْنُ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ وَ لٰـكِنَّ اللّٰهَ یَمُنُّ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖؕ-وَ مَا كَانَ لَنَاۤ اَنْ نَّاْتِیَكُمْ بِسُلْطٰنٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِؕ-وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان کے رسولوں نے ان سے فرمایا: ہم تمہارے جیسے ہی انسان ہیں لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے احسان فرماتا ہے اور ہمیں کوئی حق نہیں کہ ہم اللہ کے حکم کے بغیر کوئی دلیل تمہارے پاس لے آئیں اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان کے رسولوں نے ان سے کہا ہم ہیں تو تمہاری طرح انسان مگر اللہ اپنے بندوں میں جس پر چاہے احسان فرماتا ہے اور ہمارا کام نہیں کہ ہم تمہارے پاس کچھ سند لے آئیں مگر اللہ کے حکم سے اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہیے۔
Tafseer (Urdu)
{قالت لهم رسلهم:ان کے رسولوں نے ان سے فرمایا۔} ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب کافروں نے اپنے رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام سے یہ کہا کہ تم تو ہمارے جیسے آدمی ہو تو رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام نے انہیں جواب دیا ’’ اچھا یہی مانو کہ ہم واقعی تمہارے جیسے ہی انسان ہیں لیکن اللہ تعالی اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے احسان فرماتا ہے اور نبوت و رسالت کے ساتھ اسے برگزیدہ کرتا ہے اور اس منصب عظیم کے ساتھ مشرف فرماتا ہے اور ہمیں کوئی حق نہیں کہ نبوت و رسالت کے منصب پر فائز ہونے کی وجہ سے اللہ تعالی کے حکم کے بغیر ہم اپنی صداقت پر دلالت کرنے والی کوئی دلیل اورمعجزہ تمہارے پاس لے ائیں اور مسلمانوں کو اللہ عزوجل ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے وہی دشمنوں کے شر دور کرتا اور اس سے محفوظ رکھتا ہے۔ (خازن ابراہیم تحت الایۃ: ۱۱ ۳ / ۷۷)