Surah Ibrahim Ayat 52 (14:52)
Abraham · Juz 13 · Makki
هٰذَا بَلٰغٌ لِّلنَّاسِ وَ لِیُنْذَرُوْا بِهٖ وَ لِیَعْلَمُوْۤا اَنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ وَّ لِیَذَّكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ لوگوں کیلئے تبلیغ ہے اور اس لیے کہ انہیں اس کے ذریعے ڈرایا جائے اور تاکہ وہ جان لیں کہ وہ ایک ہی معبود ہے اور تاکہ عقل والے نصیحت حاصل کریں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ لوگوں کو حکم پہنچانا ہے اور اس لیے کہ وہ اس سے ڈرائے جائیں اور اس لیے کہ وہ جان لیں کہ وہ ایک ہی معبود ہے اور اس لیے کہ عقل والے نصیحت مانیں ۔
Tafseer (Urdu)
{هذا:یہ۔} اس ایت میں قران پاک کے نزول کی کئی حکمتیں بیان کی گئی ہیں ۔(1) اس قران شریف میں لوگوں کے لئے تبلیغ اور نصیحت ہے۔ (2) قران میں موجود عبرت انگیز واقعات اور زجرو توبیخ کے ذریعے لوگوں کو ڈرایا جائے۔ (3) لوگ اس کی آیات سے اللہ تعالی کی توحید کی دلیلیں پائیں ۔ (4) عقل والے اور سمجھدار لوگ اس قران کے ذریعے نصیحت حاصل کریں۔(خازن ابراہیم تحت الایۃ: ۵۲ ۳ / ۹۳ ملخصا)