Surah Al Hijr Ayat 14 (15:14)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
وَ لَوْ فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَابًا مِّنَ السَّمَآءِ فَظَلُّوْا فِیْهِ یَعْرُجُوْنَ 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر ہم ان کے لیے آسمان میں کوئی دروازہ کھول دیتے تاکہ دن کے وقت اس میں چڑھ جاتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر ہم ان کے لیے آسمان میں کوئی دروازہ کھول دیں کہ دن کو اس میں چڑھتے۔
Tafseer (Urdu)
{و لو فتحنا علیهم بابا من السمآء:اور اگر ہم ان کے لیے آسمان میں کوئی دروازہ کھول دیتے ۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفار مکہ کا عناد اس درجہ پر پہنچ گیا ہے کہ اگر ان کے لئے آسمان میں دروازہ کھول دیا جائے اور انہیں اس میں چڑھنا میسر ہو اور دن میں اس سے گزریں اور آنکھوں سے دیکھیں جب بھی نہ مانیں گے اور یہ کہہ دیں گے کہ ہماری نظر بندی کی گئی اور ہم پر جادو ہوا تو جب خود اپنے معائنہ سے انہیں یقین حاصل نہ ہوا تو ملائکہ کے آنے اور گواہی دینے سے جس کو یہ طلب کرتے ہیں انہیں کیا فائدہ ہوگا۔ (مدارک الحجر تحت الایۃ: ۱۴ ص۵۷۹ ملخصا)