Surah Al Hijr Ayat 22 (15:22)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
وَ اَرْسَلْنَا الرِّیٰحَ لَوَاقِحَ فَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَسْقَیْنٰكُمُوْهُۚ-وَ مَاۤ اَنْتُمْ لَهٗ بِخٰزِنِیْنَ 22
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے ہوائیں بھیجیں جو بادلوں کوپانی سے بھر دیتی ہیں تو ہم نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے وہ تمہیں پینے کو دیا اور تم اس کے خزانچی نہیں ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے ہوائیں بھیجیں بادلوں کو با رور کرنے والیاں تو ہم نے آسمان سے پانی اتارا پھر وہ تمہیں پینے کو دیا اور تم کچھ اس کے خزانچی نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و ارسلنا الریح:اور ہم نے ہوائیں بھیجیں ۔} ایت کا خلاصہ کلام یہ ہے کہ بادلوں میں پانی پیدا کرنے اور ان سے بارش نازل کر کے تمہیں سیراب کرنے پر صرف اللہ تعالی قادر ہے اس کے سوا اور کسی کو یہ قدرت حاصل نہیں ۔ اس میں اللہ تعالی کی قدرت اور بندوں کے عاجز ہونے پر عظیم دلیل ہے۔ (مدارک الحجر تحت الایۃ: ۲۲ ص۵۸۰ ملخصا) {و انا لنحن نحی:اور بیشک ہم ہی زندہ کرتے ہیں ۔} یعنی مخلوق کو زندگی اور موت عطا کرنا صرف ہمارے ہی دست قدرت میں ہیں اورتمام مخلوق فنا ہونے والی ہے اور ہم ہی باقی رہنے والے ہیں اور ملک کی ملکیت کا دعوی کرنے والوں کی ملکیت ضائع ہوجائے گی اور سب مالکوں کا مالک یعنی اللہ عزوجل باقی رہے گا۔ (خازن الحجر تحت الایۃ: ۲۳ ۳ / ۱۰۰)