Surah Al Hijr Ayat 21 (15:21)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
وَ اِنْ مِّنْ شَیْءٍ اِلَّا عِنْدَنَا خَزَآىٕنُهٗ٘-وَ مَا نُنَزِّلُهٗۤ اِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہمارے پاس ہر چیز کے خزانے ہیں اور ہم اسے ایک معلوم اندازے سے ہی اتارتے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کوئی چیز نہیں جس کے ہمارے پاس خزانے نہ ہوں اور ہم اسے نہیں اتارتے مگر ایک معلوم اندازے سے۔
Tafseer (Urdu)
{و ان من شیء الا عندنا خزآىنه:اور ہمارے پاس ہر چیز کے خزانے ہیں ۔} اس ایت میں شے سے مراد ہر وہ چیز ہے جو ممکن ہو اور خزانے سے مراد قدرت اور اختیار ہے۔ایت کا خلاصہ کلام یہ ہے کہ تمام ممکنات اللہ تعالی کی قدرت کے تحت داخل اور اس کی ملک میں ہیں وہ انہیں جیسے چاہے عدم سے وجود میں لے ائے اور ممکنات میں سے جس چیز کو اللہ تعالی وجود عطا فرماتا ہے اسے اپنی حکمت اور مشیت کے تقاضے کے مطابق معین مقدار کے ساتھ وجود عطا فرماتا ہے۔ (ابو سعود الحجر تحت الایۃ: ۲۱ ۳ / ۲۲۰ تفسیرکبیر الحجر تحت الایۃ: ۲۱ ۷ / ۱۳۴ ملتقطا)