Surah Al Hijr Ayat 20 (15:20)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ وَ مَنْ لَّسْتُمْ لَهٗ بِرٰزِقِیْنَ 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تمہارے لیے اس میں زندگی گزارنے کے سامان بنائے اور وہ جاندار بنائے جنہیں تم رزق نہیں دیتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تمہارے لیے اس میں روزیاں کردیں اور وہ کردئیے جنہیں تم رزق نہیں دیتے۔
Tafseer (Urdu)
{و جعلنا لكم فیها معایش:اور تمہارے لیے اس میں زندگی گزارنے کے سامان بنائے۔}ا س ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ ہم نے تمہارے لئے زمین میں زندگی گزارنے کے سامان بنائے اور تمہارے لئے وہ جاندار پیدا کئے جنہیں تم رزق نہیں دیتے بلکہ اللہ عزوجل رزق دیتا ہے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ ہم نے تمہارے لئے اور ان جانداروں کے لئے زمین میں زندگی گزارنے کے سامان بنائے جنہیں تم رزق نہیں دیتے ۔ یہ دو مفہوموں پر فرق اصل میں عربی گرامر کے اعتبار سے ہے۔ ایت میں ’’زندگی گزارنے کے سامان‘‘ سے کھانے پینے اور پہننے کی وہ تمام چیزیں مراد ہیں جن کی دنیوی زندگی پوری ہونے تک انسان کو ضرورت ہے۔ اور ’’جنہیں تم رزق نہیں دیتے‘‘ میں اہل و عیال لونڈی غلام خدمت گار چوپائے اور حشرات الارض داخل ہیں ان کے بارے لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ وہ انہیں رزق دیتے ہیں یہ لوگوں کی غلط فہمی ہے کیونکہ اللہ تعالی ہی انہیں اور انہیں سب کو رزق دیتا ہے۔ (مدارک الحجر تحت الایۃ: ۲۰ ص۵۸۰ خازن الحجر تحت الایۃ: ۲۰ ۳ / ۹۹ ملتقطا)