Surah Al Hijr Ayat 25 (15:25)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
وَ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ یَحْشُرُهُمْؕ-اِنَّهٗ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک تمہارا رب ہی انہیں اٹھائے گا بیشک وہی علم والا، حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک تمہارا رب ہی انہیں قیامت میں اٹھائے گا بیشک وہی علم و حکمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و ان ربك هو یحشرهم:اور بیشک تمہارا رب ہی انہیں اٹھائے گا۔} یعنی اللہ تعالی سب لوگوں پرموت طاری فرمائے گا پھر اولین و اخرین سب لوگوں کو قیامت میں اسی حال پر اٹھائے گا جس پر وہ مرے ہوں گے۔ (خازن الحجر تحت الایۃ: ۲۵ ۳ / ۱۰۰۔) حدیث پاک میں بھی یہ چیز بیان کی گئی ہے چنانچہ حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ہر بندہ اسی حال پر اٹھایا جائے گا جس پر اسے موت ائی ہو گی۔(مسلم کتاب الجنۃ وصفۃ نعیمہا واہلہا باب الامر بحسن الظن باللہ تعالی عند الموت: ص۱۵۳۸ الحدیث: ۸۳ (۲۸۷۸))