Surah Al Hijr Ayat 4 (15:4)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا وَ لَهَا كِتَابٌ مَّعْلُوْمٌ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے جو بستی ہلاک کی اس کیلئے ایک مقرر مدت لکھی ہوئی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جو بستی ہم نے ہلاک کی اس کا ایک جانا ہوا نَوِشتہ تھا۔
Tafseer (Urdu)
{و ما اهلكنا من قریة:اور ہم نے جو بستی ہلاک کی۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ سے پہلے جن بستیوں کے باشندوں کو ہم نے ہلاک کیا ان کے لئے ایک معین وقت لوح محفوظ میں لکھا ہوا تھا ہم نے انہیں وہ وقت انے سے پہلے ہلاک نہیں کیا اور جب وہ وقت ا گیا تو ہم نے انہیں تباہ و برباد کر دیا۔ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اسی طرح مکہ کے مشرکوں کو بھی ہم اسی وقت ہلاک کریں گے جب ان کا لکھا ہوا معین وقت ا جائے گا کیونکہ میرا فیصلہ یہ ہے کہ میں معین وقت انے سے پہلے کسی بستی کے باشندوں کو ہلاک نہیں فرماتا۔ (تفسیرطبری الحجر تحت الایۃ: ۴ ۷ / ۴۹۲ ملخصا) {ما تسبق من امة اجلها:کو ئی گروہ اپنی مدت سے نہ آگے بڑھے گا۔} یعنی اللہ تعالی نے جس گروہ کی ہلاکت کا جو وقت معین کر دیا ہے وہ اسی وقت میں ہلاک ہو گااس معین وقت سے کوئی گروہ نہ اگے بڑھ سکے گا نہ پیچھے ہٹ سکے گا۔ (تفسیرطبری الحجر تحت الایۃ: ۵ ۷ / ۴۹۲)