Surah Al Hijr Ayat 44 (15:44)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
لَهَا سَبْعَةُ اَبْوَابٍؕ-لِكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُوْمٌ 44
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس کے سات دروازے ہیں ، ہر دروازے کے لیے ان میں سے ایک ایک حصہ تقسیم کیا ہوا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس کے سات دروازے ہیں ہر دروازے کے لیے ان میں سے ایک حصہ بٹا ہوا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{لها سبعة ابواب:اس کے سات دروازے ہیں ۔} جہنم کے سات طبقے ہیں ان طبقات کو درکات بھی کہتے ہیں اور ہر طبقے کا ایک دروازہ ہے۔ پہلا طبقہ جہنم دوسرا طبقہ لظی تیسرا طبقہ حطمہ چوتھا طبقہ سعیر پانچواں طبقہ سقر چھٹا طبقہ جحیم ساتواں طبقہ ہاویہ ہے۔ (خازن الحجر تحت الایۃ: ۴۴ ۳ / ۱۰۳) {لكل باب: ہر دروازے کیلئے۔} اس ایت کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی نے ابلیس کی پیروی کرنے والوں کو سات حصوں میں تقسیم فرما دیا ہے ان میں سے ہر ایک کے لئے جہنم کا ایک طبقہ معین ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کفر کے مراتب چونکہ مختلف ہیں اس لئے جہنم میں بھی ان کے مرتبے مختلف ہوں گے۔ (خازن الحجر تحت الایۃ: ۴۴ ۳ / ۱۰۳)