Surah Al Hijr Ayat 45 (15:45)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍﭤ 45
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک متقی لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک ڈر والے باغوں اور چشموں میں ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ان المتقین:بیشک متقی لوگ۔}اس سے وہ لوگ مراد ہیں جوکفر و شرک سے باز رہے اور ایمان لائے اگرچہ گناہگار ہوں گناہگار مومنین کا معاملہ اللہ تعالی کی مشیت پر موقوف ہے وہ چاہے تو انہیں ایک مدت تک عذاب میں مبتلا کر دے پھر اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی شفاعت کے صدقے انہیں معاف فرما دے اور اگر چاہے تو انہیں عذاب ہی نہ دے۔ (صاوی الحجر تحت الایۃ: ۴۵ ۳ / ۱۰۴۳) {ادخلوها:ان میں داخل ہو جاو۔} ایک قول یہ ہے کہ جب اللہ تعالی سے ڈرنے والے جنت کے دروازوں پر پہنچیں گے تو ان سے کہا جائے گا اور دوسرا قول یہ ہے کہ جب جنتی جنت میں ایک جگہ سے دوسری جنت کی طرف متوجہ ہوں گے تو فرشتوں کی زبانی ان سے کہاجائے گا ’’ تم سلامتی اور امن و امان کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاو نہ یہاں سے نکالے جاؤ گے نہ تمہیں یہاں موت آئے گی نہ تم پر کوئی آفت رونما ہو گی نہ یہاں کوئی خوف اور پریشانی ہوگی۔ (روح البیان الحجر تحت الایۃ: ۴۶ ۴ / ۴۷۱ مدارک الحجر تحت الایۃ: ۴۶ ص۵۸۲ خازن الحجر تحت الایۃ: ۴۶ ۳ / ۱۰۳ ملتقطا)