Surah Al Hijr Ayat 52 (15:52)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًاؕ-قَالَ اِنَّا مِنْكُمْ وَ جِلُوْنَ 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجب وہ اس کے پاس آئے تو کہنے لگے: ’’سلام ‘‘ابراہیم نے فرمایا:ہم تم سے ڈر رہے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجب وہ اس کے پاس آئے تو بولے سلام کہا ہمیں تم سے ڈر معلوم ہوتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{اذ دخلوا علیه:جب وہ اس کے پاس آئے ۔} یعنی فرشتے جب حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ائے تو انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو سلام کیا اور آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی تعظیم و توقیر کی۔حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے ان سے فرمایا ’’ہم تم سے ڈر رہے ہیں۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا مہمانوں سے خوف کھانے کی ایک وجہ یہ تھی کہ وہ اجازت کے بغیر اور بے وقت ائے تھے اور دوسری وجہ یہ تھی کہ مہمانوں نے ان کا پیش کردہ بھنا ہوا بچھڑا کھانے سے انکارکر دیا تھا اور اس دور میں مہمان کا کھانے سے ا نکار کر دینا دشمنی کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ (ابوسعود الحجر تحت الایۃ: ۵۲ ۳ / ۲۳۰ بیضاوی الحجر تحت الایۃ: ۵۲ ۳ / ۳۷۴ ملتقطا)