Surah Al Hijr Ayat 56 (15:56)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
قَالَ وَ مَنْ یَّقْنَطُ مِنْ رَّحْمَةِ رَبِّهٖۤ اِلَّا الضَّآلُّوْنَ 56
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariابراہیم نے کہا: گمراہوں کے سوا اپنے رب کی رحمت سے کون ناامید ہوتا ہے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکہا اپنے رب کی رحمت سے کون ناامید ہو مگر وہی جو گمراہ ہوئے۔
Tafseer (Urdu)
{قال:فرمایا۔} یعنی حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے فرشتوں سے فرمایا ’’میں اللہ تعالی کی رحمت سے ناامید نہیں کیونکہ رحمت سے ناامید کافر ہوتے ہیں ہاں عالم میں اللہ تعالی کی جو سنت جاری ہے اس سے یہ بات عجیب معلوم ہوئی۔( مدارک الحجر تحت الایۃ: ۵۶ ص۵۸۳) { قال:فرمایا۔} اس ایت کا معنی یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے فرشتوں سے فرمایا ’’اے فرشتو! اس بشارت کے سوا اور کیا کام ہے جس کے لئے تم بھیجے گئے ہو۔ (خازن الحجر تحت الایۃ: ۵۷ ۳ / ۱۰۵)