Surah Al Hijr Ayat 55 (15:55)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
قَالُوْا بَشَّرْنٰكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُنْ مِّنَ الْقٰنِطِیْنَ 55
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariانہوں نے عرض کیا: ہم نے آپ کو سچی بشارت دی ہے، آپ ناامید نہ ہوں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکہا ہم نے آپ کو سچی بشارت دی ہے آپ ناامید نہ ہوں ۔
Tafseer (Urdu)
{قالوا:انہوں نے عرض کیا۔} فرشتوں نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام سے عرض کیا ’’ہم نے آپ علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالی کے اس فیصلے کی سچی بشارت دی ہے کہ آپ علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا اور اس کی اولاد بہت پھیلے گی لہذا اپ علیہ الصلوۃ والسلام ان لوگوں میں سے نہ ہوں جو بیٹے کی ولادت کی امید چھوڑ چکے۔ (خازن الحجر تحت الایۃ: ۵۵ ۳ / ۱۰۵ مدارک الحجر تحت الایۃ: ۵۵ ص۵۸۳ ملتقطا) حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام اللہ تعالی کی رحمت سے نا امید نہ تھے: یاد رہے کہ اس ایت سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام اللہ تعالی کی رحمت سے نا امید ہوچکے تھے۔ فرشتوں کا اپ سے یہ کہنا ’’فلا تكن من القنطین‘‘ ایسے ہی ہے جیسے حضرت لقمان رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنے فرزند سے فرمایا تھا۔ ’’یبنی لا تشرك بالله‘‘ ’’اے میرے بچے! شرک نہ کرنا‘‘ جیسے اس سے یہ لازم نہیں اتا کہ فی الحال وہ شرک کر رہا تھا اسی طرح وہاں بھی یہ لازم نہیں اتا کہ اپ علیہ الصلوۃ والسلام فی الحال نا امید تھے۔