Surah Al Hijr Ayat 54 (15:54)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
قَالَ اَبَشَّرْتُمُوْنِیْ عَلٰۤى اَنْ مَّسَّنِیَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُوْنَ 54
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariفرمایا: کیا تم مجھے بشارت دیتے ہوحالانکہ مجھے بڑھاپا پہنچ چکا ہے تو کس چیز کی بشارت دے رہے ہو؟۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکہا کیا اس پر مجھے بشارت دیتے ہو کہ مجھے بڑھاپا پہنچ گیا اب کاہے پر بشارت دیتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{قال:فرمایا۔} یعنی جب فرشتوں نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو بیٹے کی بشارت دی تو وہ اپنے اور زوجہ کے بڑھاپے کی وجہ سے حیران ہوئے اور فرشتوں سے فرمایا ’’اتنی بڑی عمر میں اولاد ہونا عجیب وغریب ہے ہمارے ہاں کس طرح اولاد ہوگی کیا ہمیں پھر جوان کیا جائے گا یا اسی حالت میں بیٹا عطا فرمایا جائے گا (خازن الحجر تحت الایۃ: ۵۴ ۳ / ۱۰۴ تفسیرکبیر الحجر تحت الایۃ: ۵۴ ۷ / ۱۵۱ ملتقطا) تنبیہ: حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ تعجب اللہ تعالی کی قدرت پر نہیں بلکہ عادت کے برخلاف کام ہونے پر تھا کہ عموما بڑھاپے میں کسی کے ہاں اولاد نہیں ہوتی۔ (صاوی الحجر تحت الایۃ: ۵۴ ۳ / ۱۰۴۶ ملخصا)