Surah Al Hijr Ayat 8 (15:8)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
مَا نُنَزِّلُ الْمَلٰٓىٕكَةَ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ مَا كَانُـوْۤا اِذًا مُّنْظَرِیْنَ 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہم فرشتوں کو حق فیصلے کے ساتھ ہی اتارتے ہیں اور جب وہ اترتے ہیں تو لوگوں کومہلت نہیں دی جاتی ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہم فرشتے بیکار نہیں اتارتے اور وہ اتریں تو انہیں مہلت نہ ملے ۔
Tafseer (Urdu)
{ما ننزل الملىكة الا بالحق:ہم فرشتوں کو حق فیصلے کے ساتھ ہی اتارتے ہیں ۔}ا س ایت کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالی کا اپنی مخلوق کے معاملے میں قانون یہ ہے کہ وہ فرشتوں کو ان لوگوں پر ظاہر فرماتا ہے جن کی طرف اللہ تعالی کا پیغام پہنچانا ہو یا جن پر عذاب نازل کرنا مقصود ہو اگر ان مشرکین کے مطالبے کے مطابق اللہ تعالی ان کی طرف حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ساتھ نشانی کے طور پر فرشتہ بھیج دیتا اور اس کے بعد بھی وہ اپنے کفر پر قائم رہتے تو پھر انہیں مہلت ملتی نہ ان سے عذاب موخر کیا جاتا بلکہ سابقہ قوموں کی طرح یہ بھی اسی وقت عذاب میں گرفتار کردیئے جاتے لیکن چونکہ یہ امت قیامت تک باقی رہے گی اسی میں بہت سے لوگ اللہ تعالی کی عبادت کرنے والے اور اس کی وحدانیت کا اقرار کرنے والے ہوں گے اس لئے کفارکایہ مطالبہ منظور نہ کیا گیا۔ (صاوی الحجر تحت الایۃ: ۸ ۳ / ۱۰۳۶ تفسیر طبری الحجر تحت الایۃ: ۸ ۷ / ۴۹۳ ملتقطا)