Surah Al Hijr Ayat 86 (15:86)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ 86
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک تمہارا رب ہی بہت پیدا کرنے والا، جاننے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک تمہارا رب ہی بہت پیدا کرنے والا جاننے والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان ربك:بیشک تمہارا رب۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کے جس رب نے اپ کو کمال کی انتہا تک پہنچایا وہی اپ کوان کفار کو اور تمام موجودات کو پیدا کرنے والا ہے اور وہ اپ کے اور ا ن کفار کے احوال کو تمام تر تفصیلات کے ساتھ جانتا ہے اور اپ کے اور ان کے درمیان ہونے والے معاملات میں سے کچھ بھی اس سے پوشیدہ نہیں ہے اس لئے اپ تمام امور میں اسی پر توکل کریں تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ فرما دے۔ (روح البیان الحجر تحت الایۃ: ۸۶ ۴ / ۴۸۵)