Surah An Nahl Ayat 102 (16:102)
The Bee · Juz 14 · Makki
قُلْ نَزَّلَهٗ رُوْحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ لِیُثَبِّتَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ هُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُسْلِمِیْنَ 102
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: اسے مقدس روح نے آپ کے رب کی طرف سے حق کے ساتھ نازل کیا ہے تاکہ وہ ایمان والوں کو ثابت قدم کردے اور (یہ)مسلمانوں کیلئے ہدایت اور خوشخبری ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ اسے پاکیزگی کی روح نے اتارا تمہارے رب کی طرف سے ٹھیک ٹھیک کہ اس سے ایمان والوں کو ثابت قدم کرے اور ہدایت اور بشارت مسلمانوں کو۔
Tafseer (Urdu)
}قل:تم فرماؤ۔{ یعنی اے حبیب !صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جو لوگ قران کے بارے میں اپ پر بہتان لگا رہے ہیں اپ ان سے فرما دیں کہ اسے میرے رب عزوجل کے پاس سے حضرت جبریل علیہ السلام حق کے ساتھ لے کر ائے ہیں اور اس قران کے ناسخ و منسوخ کو میرے رب عزوجل نے حضرت جبریل علیہ السلام کے ذریعے مجھ پر نازل فرمایا ہے تاکہ وہ ایمان والوں کو ثابت قدم کردے اور ناسخ و منسوح کی تصدیق کی وجہ سے ان کے ایمانوں کو اور مضبوط کر دے اور یہ قران مسلمانوں کیلئے ہدایت اور خوشخبری ہے۔(تفسیر طبری النحل تحت الایۃ: ۱۰۲ ۱۴ / ۶۴۷ ملخصا)