Surah An Nahl Ayat 104 (16:104)
The Bee · Juz 14 · Makki
اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِۙ-لَا یَهْدِیْهِمُ اللّٰهُ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ 104
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اللہ انہیں راہ نہیں دکھاتا اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک وہ جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اللہ انھیں راہ نہیں دیتا اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان الذین لا یؤمنون بایت الله:بیشک جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے ۔} یعنی بیشک وہ لوگ جو اللہ تعالی کی حجتوں اور دلائل پر ایمان نہیں لاتے تاکہ (ان پر ایمان لا کر )وہ اس کی تصدیق کرتے جس پر یہ حجتیں دلالت کرتی ہیں تو اللہ تعالی دنیا میں انہیں حق بات قبول کرنے کی توفیق اورسیدھے راستے کی ہدایت نہیں دیتا جب قیامت کے دن یہ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے اس وقت ان کے لئے دردناک عذاب ہو گا۔( تفسیر طبری النحل تحت الایۃ: ۱۰۴ ۷ / ۶۵۰ ملخصا)