Surah An Nahl Ayat 118 (16:118)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ عَلَى الَّذِیْنَ هَادُوْا حَرَّمْنَا مَا قَصَصْنَا عَلَیْكَ مِنْ قَبْلُۚ-وَ مَا ظَلَمْنٰهُمْ وَ لٰـكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ 118
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے صرف یہودیوں پروہ چیزیں حرام کی تھیں جو ہم نے پہلے آپ کے سامنے بیان کی ہیں اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن وہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور خاص یہودیوں پر ہم نے حرام فرمائیں وہ چیزیں جو پہلے تمہیں سنائیں اور ہم نے ان پر ظلم نہ کیا ہاں وہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{و على الذین هادوا: اور ہم نے صرف یہودیوں پر۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے صرف یہودیوں پروہ چیزیں حرام کی تھیں جو اللہ تعالی نے پہلے سورہ انعام میں آیت و على الذین هادوا حرمنا كل ذی ظفر۔۔۔الایہ۔ (اور ہم نے یہودیوں پر ہر ناخن والا جانور حرام کردیا) میں اپ کے سامنے بیان کی ہیں اور اللہ تعالی نے ان چیزوں کو حرام قرار دے کر ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود ہی بغاوت و معصیت کا ارتکاب کرکے اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے جس کی سزا میں وہ چیزیں ان پر حرام ہوئیں جیسا کہ آیت فبظلم من الذین هادوا حرمنا علیهم طیبت احلت لهم(تو یہودیوں کے بڑے ظلم کے سبب ہم نے وہ بعض ستھری چیزیں کہ ان کے لئے حلال تھیں ان پر حرام فرما دیں ) میں ارشاد فرمایا گیا۔( خازن النحل تحت الایۃ: ۱۱۸ ۳ / ۱۴۹) نوٹ:اس ایت کی تفسیر سورہ نساء ایت نمبر 160 اور سورہ انعام ایت نمبر146میں گزر چکی ہے۔