Surah An Nahl Ayat 119 (16:119)
The Bee · Juz 14 · Makki
ثُمَّ اِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِیْنَ عَمِلُوا السُّوْٓءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ وَ اَصْلَحُوْۤاۙ-اِنَّ رَبَّكَ مِنْۢ بَعْدِهَا لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ 119
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر بیشک تمہارا رب ان لوگوں کیلئے (غفور رحیم ہے) جو نادانی سے برائی کر بیٹھیں پھر اس کے بعد توبہ کریں اوراپنی اصلاح کرلیں بیشک تمہارا رب اس کے بعد ضرور بخشنے والا مہربان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر بیشک تمہارا رب ان کے لیے جو نادانی سے برائی کر بیٹھیں پھر اس کے بعد توبہ کریں اور سنور جائیں بیشک تمہارا رب اس کے بعد ضرور بخشنے والا مہربان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ثم ان ربك:پھر بیشک تمہارا رب۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے کافروں کو اسلام میں داخل ہونے اور گناہگاروں کو گناہ چھوڑنے اور ان سے توبہ کرنے کی ترغیب دی ہے اور اس ایت سے مقصود اللہ تعالی کے فضل و کرم اور اس کی رحمت و مغفرت کی وسعت کا بیان ہے چنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جو لوگ نادانی سے کفر ومعصیت کا ارتکاب کر بیٹھیں پھر ان سے توبہ کر لیں اور ائندہ اپنی توبہ پر قائم رہ کر اپنے اعمال درست کر لیں تو اللہ تعالی ان پر رحم فرماتے ہوئے ان کی توبہ قبول فرما لے گا۔( صاوی النحل تحت الایۃ: ۱۱۹ ۳ / ۱۰۹۹ خازن النحل تحت الایۃ: ۱۱۹ ۳ / ۱۴۹ ملتقطا)