Surah An Nahl Ayat 120 (16:120)
The Bee · Juz 14 · Makki
اِنَّ اِبْرٰهِیْمَ كَانَ اُمَّةً قَانِتًا لِّلّٰهِ حَنِیْفًاؕ-وَ لَمْ یَكُ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ 120
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ابراہیم تمام اچھی خصلتوں کے مالک (یا) ایک پیشوا ، اللہ کے فرمانبردار اور ہر باطل سے جدا تھے اور وہ مشرک نہ تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک ابراہیم ایک امام تھا اللہ کا فرمانبردار اور سب سے جدا اور مشرک نہ تھا۔
Tafseer (Urdu)
{ان ابرهیم:بیشک ابراہیم ۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات میں اللہ تعالی نے اپنے خلیل حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے 9 اوصاف حمیدہ بیان فرمائے ہیں ۔ (1) حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام تمام اچھی خصلتوں اور پسندیدہ اخلاق کے مالک تھے۔ (2) اللہ تعالی کے فرمانبردار تھے۔ (3) دین اسلام پر قائم تھے۔ (4) مشرک نہ تھے۔ کفار قریش اپنے آپ کو دین ابراہیمی پر خیال کرتے تھے اس میں ان کفار کے اس نظریے کا رد ہے ۔ (5) اللہ تعالی کے احسانات پر شکر کرنے والے تھے۔ (6) اللہ تعالی نے انہیں اپنی نبوت و خلت کے لئے منتخب فرما لیا تھا۔ (7) انہیں سیدھے راستے یعنی دین اسلام کی طرف ہدایت دی تھی۔ (8) دنیا میں بھی انہیں بھلائی دی گئی۔ اس سے مراد رسالت اموال اولاد اچھی تعریف اور قبولیت عامہ ہے کہ تمام ادیان والے مسلمان یہودی عیسائی اور عرب کے مشرکین سب ان کی عظمت بیان کرتے اور ان سے محبت رکھتے ہیں ۔ (9) آخرت میں قرب والے بندوں میں سے ہوں گے۔( مدارک النحل تحت الایۃ: ۱۲۰-۱۲۲ ص۶۱۳ خازن النحل تحت الایۃ: ۱۲۰-۱۲۲ ۳ / ۱۴۹-۱۵۰ ملتقطا)