Surah An Nahl Ayat 12 (16:12)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ سَخَّرَ لَكُمُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَۙ-وَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَؕ-وَ النُّجُوْمُ مُسَخَّرٰتٌۢ بِاَمْرِهٖؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ 12
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس نے تمہارے لیے رات اور دن اور سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا اور ستارے (بھی) اسی کے حکم کے پابند ہیں ۔ بیشک اس میں عقل مندوں کیلئے نشانیاں ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس نے تمہارے لیے مسخر کیے رات اور دن اور سورج اور چاند اور ستارے اس کے حکم کے باندھے ہیں بیشک اس میں نشانیاں ہیں عقل مندوں کو۔
Tafseer (Urdu)
{و سخر لكم الیل و النهار:اور اس نے تمہارے لیے رات اور دن کو کام پر لگا دیا۔} اس سے پہلی ایت میں اللہ تعالی نے ان نعمتوں کا ذکر فرمایا جو عالم سفلی یعنی زمین اور اس پر موجود تمام چیزوں میں ہیں اور اس ایت میں ان نعمتوں کو بیان فرمایا جو عالم علوی یعنی بادلوں اسمانوں اور ان میں موجود تمام چیزوں میں ہیں اور یہ سب نعمتیں کائنات کے نظام کی تکمیل اور عالم کے نفع کے لئے ہیں۔ (صاوی النحل تحت الایۃ: ۱۲ ۳ / ۱۰۵۹ ملخصا) نوٹ:دن رات سورج چاند اور ستاروں کی تسخیر کی تفسیر سورہ ابراہیم کی ایت نمبر33میں گزر چکی ہے۔ {ان فی ذلك لایت لقوم یعقلون:بیشک اس میں عقل مندوں کیلئے نشانیاں ہیں۔} یعنی جو لوگ صحیح اور سلیم عقل رکھتے ہیں وہ ان چیزوں میں غور کر کے سمجھ جائیں گے کہ اللہ تعالی ہی اپنے اختیار سے ہر کام کرنے والا ہے اور تمام مخلوق اسی کی قدرت کے تحت ہے۔ (خازن النحل تحت الایۃ: ۱۲ ۳ / ۱۱۶) ایت’’و سخر لكم الیل و النهار‘‘سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے درج ذیل تین چیزیں بھی معلوم ہوئیں (1)… ہر ذرہ معرفت الہی کا دفتر ہے لیکن اس کیلئے صحیح عقل کی ضرورت ہے۔ (2)… اللہ تعالی کے نزدیک وہی عقل اچھی ہے جو اللہ تعالی کو پہچانے جبکہ جو عقل اس کی معرفت تک نہ پہنچائے وہ بے عقلی ہے۔ (3)… علم طب ریاضی و فلکیات وغیرہ بہت عمدہ و اعلی علوم ہیں کہ ان سے اللہ تعالی کی معرفت میں مدد ملتی ہے۔