Surah An Nahl Ayat 13 (16:13)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ مَا ذَرَاَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُهٗؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّذَّكَّرُوْنَ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور (اس نے تمہارے کام میں لگادیں ) وہ مختلف رنگوں والی چیزیں جواس نے تمہارے لیے زمین میں پیدا کیں ۔ بیشک اس میں نصیحت ماننے والوں کیلئے نشانی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ جو تمہارے لیے زمین میں پیدا کیا رنگ برنگ بیشک اس میں نشانی ہے یاد کرنے والوں کو۔
Tafseer (Urdu)
{و ما ذرا لكم فی الارض:اور وہ چیزیں جواس نے تمہارے لیے زمین میں پیدا کیں ۔} یعنی اللہ تعالی نے انہیں بھی تمہارے کام پر لگا دیا جو اس نے تمہارے لئے زمین میں حیوانات درخت اور پھل وغیرہ پیدا کئے ہیں اوروہ اپنی کثیر تعداد کے باوجود خلقت ہیئت کیفیت اور رنگ میں مختلف ہیں حتی کہ ان میں سے کوئی مکمل طور پر دوسرے کی طرح نہیں ہوتا اس میں اللہ تعالی کی قدرت کے کمال پر بڑی مضبوط دلیل ہے۔ (خازن النحل تحت الایۃ: ۱۳ ۳ / ۱۱۶)