Surah An Nahl Ayat 17 (16:17)
The Bee · Juz 14 · Makki
اَفَمَنْ یَّخْلُقُ كَمَنْ لَّا یَخْلُقُؕ-اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو کیا جو پیدا کرنے والا ہے وہ اس جیسا ہے جو کچھ بھی نہیں بناسکتا؟ تو کیا تم نصیحت نہیں مانتے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو کیا جو بنائے وہ ایسا ہوجائے گا جو نہ بنائے تو کیا تم نصیحت نہیں مانتے۔
Tafseer (Urdu)
{افمن یخلق:تو کیا جو پیداکرنے والا ہے۔} اس سے پہلی ایات میں اللہ تعالی نے اپنی قدرت اور صنعت کے عجائبات اور انوکھی مخلوقات کا ذکر فرمایا یہ سب چیزیں اللہ تعالی کی قدرت کے کمال اور اس کی وحدانیت پر اور تمام مخلوقات کو پیدا کرنے میں اس کے یکتا ہونے پر دلالت کرتی ہیں جبکہ اس ایت میں اللہ تعالی نے ان لوگوں سے کلام فرمایا جو اللہ تعالی کی عبادت چھوڑ کر عاجز اور ناکارہ بتوں کی عبادت میں مشغول ہیں ۔ ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی جو اپنی قدرت اور حکمت سے ان تمام چیزوں کو پیدا کرنے والا ہے کیاوہ ان بتوں جیسا ہے جو اپنے عاجز و بے قدرت ہونے کی وجہ سے کچھ بھی نہیں بناسکتے جب اللہ تعالی ان جیساہے ہی نہیں توعقلمند کو کب سزاوار ہے کہ ایسے خالق و مالک کی عبادت چھوڑ کر عاجز و بے اختیار بتوں کی پرستش کرے یا انہیں عبادت میں اس کا شریک ٹھہرائے (خازن النحل تحت الایۃ: ۱۷ ۳ / ۱۱۷ جلالین النحل تحت الایۃ: ۱۷ ص۲۱۷ ملتقطا)