Surah An Nahl Ayat 18 (16:18)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَاؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر تم اللہ کی نعمتیں گنو تو انہیں شمار نہیں کرسکو گے، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر اللہ کی نعمتیں گنو تو انہیں شمار نہ کرسکو گے بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و ان تعدوا نعمة الله:اور اگر تم اللہ کی نعمتیں گنو۔} یعنی اوپر بیان کردہ نعمتیں اور ان کے علاوہ بندے کی تخلیق میں اللہ تعالی کی جتنی نعمتیں ہیں جیسے تندرست بدن افات سے محفوظ جسم صحیح انکھیں عقل سلیم ایسی سماعت جوچیزوں کو سمجھنے میں مددگار ہے ہاتھوں کا پکڑنا پاوں کا چلنا وغیرہ اور جتنی نعمتیں بندے پر فرمائی ہیں جیسے بندے کی دینی اور دنیوی ضروریات کی تکمیل کے لئے پیدا کی گئیں تمام چیزیں یہ اتنی کثیر ہیں کہ ان کا شمار ممکن ہی نہیں حتی کہ اگر کوئی اللہ تعالی کی چھوٹی سی نعمت کی معرفت حاصل کرنے کی کوشش کرے تو وہ حاصل نہ کر سکے گا تو ان نعمتوں کاکیا کہنا جنہیں تمام مخلوق مل کر بھی شمار نہیں کر سکتی اسی لئے اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا اگر تم اللہ تعالی کی نعمتوں کو شمار کرنے کی کوشش کرو اور ا س کام میں اپنی زندگیاں صرف کر دو تو بھی اس پر قادر نہیں ہو سکتے۔ (خازن النحل تحت الایۃ: ۱۸ ۳ / ۱۱۷) نوٹ: نعمتیں شمار نہ کر سکنے کی کچھ تفصیل ہم سورہ ابراہیم ایت نمبر 34 میں کرائے ہیں وہاں ملاحظہ فرمائیں ۔ {ان الله لغفور رحیم:بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔} یعنی اللہ تعالی کی نعمتوں پر جیسا شکر اداکرنا تم پر لازم ہے اگر تم ویسا نہ کر سکو تو بے شک اللہ تعالی تمہاری تقصیر معاف کرنے والا ہے وہ شکرادا کرنے میں تمہاری تقصیر کے باوجود تم پر نعمتیں وسیع فرماتا ہے اور گناہوں کی وجہ سے تمہیں اپنی نعمتوں سے محروم نہیں فرماتا۔ (خازن النحل تحت الایۃ: ۱۸ ۳ / ۱۱۷)