Surah An Nahl Ayat 19 (16:19)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ جانتا ہے جو چھپاتے اور ظاہر کرتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و الله یعلم:اور اللہ جانتا ہے۔} یعنی تم اپنے عقائد و اعمال میں سے جو چھپاتے اور ظاہر کرتے ہووہ سب اللہ تعالی جانتا ہے۔(صاوی النحل تحت الایۃ: ۱۹ ۳ / ۱۰۶۰-۱۰۶۱) چھپ کر گناہ کرنے والوں کو نصیحت : اس ایت میں بیان ہوا کہ اللہ تعالی ہمارے تمام ظاہری و باطنی اعمال جانتا ہے اس میں ہر اس شخص کے لئے بڑی عبرت و نصیحت ہے جو لوگوں سے چھپ کر برے اعمال کرتا ہے اور اپنا برا عمل لوگوں پر ظاہر ہونے سے ڈرتا ہے جبکہ وہ اس رب تعالی سے نہیں ڈرتا جو ان کی تنہائیوں اور خلوتوں کے اعمال بھی جانتا ہے ۔اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں: چھپ کے لوگوں سے کئے جس کے گناہ وہ خبردار ہے کیا ہونا ہے کام زنداں کے کئے اور ہمیں شوق گلزار ہے کیا ہونا ہے