Surah An Nahl Ayat 20 (16:20)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَا یَخْلُقُوْنَ شَیْــٴًـا وَّ هُمْ یُخْلَقُوْنَﭤ 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ کے سوا جن کی یہ لوگ عبادت کرتے ہیں وہ تو کسی شے کو پیدا نہیں کرتے بلکہ وہ تو خود بنائے جاتے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ کے سوا جن کو پوجتے ہیں وہ کچھ بھی نہیں بناتے اور وہ خود بنائے ہوئے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و الذین یدعون من دون الله:اور اللہ کے سوا جن کی یہ لوگ عبادت کرتے ہیں ۔} مستند مفسرین نے اپنی تفاسیر میں اس ایت میں مذکور لفظ ’’یدعون‘‘ کا معنی ’’یعبدون‘‘ یعنی عبادت کرنا لکھا ہے جیساکہ ابو سعید عبداللہ بن عمر بیضاوی امام جلال الدین سیوطی ابو سعود محمد بن محمد اور علامہ اسماعیل حقی رحمۃاللہ تعالی علیہم اس ایت کی تفسیر میں فرماتے ہیں ’’ اللہ تعالی کے علاوہ جن معبودوں کی کفار عبادت کرتے ہیں۔(تفسیر بیضاوی النحل تحت الایۃ: ۲۰ ۳ / ۳۹۱ جلالین النحل تحت الایۃ: ۲۰ ص۲۱۷ ابو سعود النحلتحت الایۃ:۲۰۳ / ۲۵۶ روح البیان النحل تحت الایۃ: ۲۰ ۵ / ۲۳-۲۴) علامہ اسماعیل حقی رحمۃاللہ تعالی علیہ اس ایت کے لفظ ’’یدعون‘‘ کا معنی ’’یعبدون‘‘ لکھنے کے بعد فرماتے ہیں کہ قران پاک میں لفظ’’ دعا‘‘ عبادت کے معنی میں بکثرت استعمال ہوا ہے۔ (روح البیان النحل تحت الایۃ: ۲۰ ۵ / ۲۳)ابو اللیث سمرقندی رحمۃاللہ تعالی علیہ اس ایت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ کفار اللہ تعالی کے علاوہ جن بتوں کی عبادت کرتے ہیں وہ ا س بات پر قادر نہیں کہ کوئی چیز پیدا کر سکیں بلکہ وہ خود پتھروں اور لکڑی وغیرہ سے بنائے جاتے ہیں ۔(سمرقندی النحل تحت الایۃ: ۲۰ ۲ / ۲۳۲) امام فخر الدین رازی رحمۃاللہ تعالی علیہ اس ایت کی تفسیر میں فرماتے ہیں اللہ تعالی کے علاوہ جن بتوں کی کفار عبادت کرتے ہیں وہ اپنی ذات میں بھی ناقص ہیں کہ انہیں دوسروں نے بنایا ہے اور اپنی صفات میں بھی ناقص ہیں کہ یہ کسی چیز کو پیدا ہی نہیں کر سکتے۔ (تفسیرکبیر النحل تحت الایۃ: ۲۰ ۷ / ۱۹۵ ملخصا)