Surah An Nahl Ayat 22 (16:22)
The Bee · Juz 14 · Makki
اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-فَالَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ قُلُوْبُهُمْ مُّنْكِرَةٌ وَّ هُمْ مُّسْتَكْبِرُوْنَ 22
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتمہارا معبود ایک معبود ہے تو وہ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ان کے دل منکر ہیں اور وہ متکبر ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتمہارا معبود ایک معبود ہے تو وہ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ان کے دل منکر ہیں اور وہ مغرور۔
Tafseer (Urdu)
{الهكم اله واحد:تمہارا معبود ایک معبود ہے۔} ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اس سے ماقبل ایات میں ذکر کئے گئے قطعی دلائل سے ثابت ہوا کہ تمہاری عبادت کا مستحق ایک معبود یعنی اللہ تعالی ہے وہ اپنی ذات و صفات میں نظیر و شریک سے پاک ہے تو وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ان کے دل اللہ تعالی کی وحدانیت کاانکار کرنے والے ہیں اور وہ متکبر ہیں کہ حق ظاہر ہوجانے کے باوجود اس کی پیروی نہیں کرتے۔(مدارک النحل تحت الایۃ: ۲۲ ص۵۹۳ جلالین النحل تحت الایۃ: ۲۲ ص۲۱۷ خازن النحل تحت الایۃ: ۲۲ ۳ / ۱۱۸ ملتقطا) قرانی اسلوب کی شان: یہاں ایات میں نہایت نفیس ترتیب ہے کہ پہلے کثرت کے ساتھ دلائل کوبیان کیا گیا اور اب ان سب دلائل کا اہم ترین نتیجہ توحید باری تعالی کی صورت میں بیان فرمایا گیا اور دلائل و نتیجہ میں بھی کس قدر عمدہ کلام فرمایا گیا کہ کوئی منطق کی باریکیاں اور فلسفے کی موشگافیاں نہیں بلکہ انتہائی عام فہم انداز میں فطرت انسانی کے قریب ترین دلائل کو جمع کرتے ہوئے بات کو سمجھادیا گیا۔ یہی وہ قرانی اسلوب ہے جو دل و دماغ کو تسخیر کردینے والا ہے۔