Surah An Nahl Ayat 35 (16:35)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ قَالَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا لَوْ شَآءَ اللّٰهُ مَا عَبَدْنَا مِنْ دُوْنِهٖ مِنْ شَیْءٍ نَّحْنُ وَ لَاۤ اٰبَآؤُنَا وَ لَا حَرَّمْنَا مِنْ دُوْنِهٖ مِنْ شَیْءٍؕ-كَذٰلِكَ فَعَلَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْۚ-فَهَلْ عَلَى الرُّسُلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ 35
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور مشرک کہنے لگے: اگر اللہ چاہتا تو ہم اور ہمارے باپ دادا اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرتے اور نہ اس کے (حکم کے) بغیر ہم کسی چیز کو حرام قرار دیتے۔ ان سے پہلے لوگوں نے بھی ایسا ہی کیا تھا تو رسولوں پر تو صاف صاف تبلیغ کردینا ہی لازم ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور مشرک بولے اللہ چاہتا تو اس کے سوا کچھ نہ پوجتے نہ ہم اور نہ ہمارے باپ دادا اور نہ اس سے جدا ہو کر ہم کوئی چیز حرام ٹھہراتے ایسا ہی ان سے اگلوں نے کیا تو رسولوں پر کیا ہے مگر صاف پہونچا دینا۔
Tafseer (Urdu)
{و قال الذین اشركوا:اور مشرک کہنے لگے۔} مکہ کے مشرکین مذاق کے طور پرسید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے یہ کہتے تھے کہ’’اگر اللہ تعالی چاہتا تو ہم اور ہمارے باپ دادا اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرتے اور نہ اس کے حکم کے بغیر ہم بحیرہ و سائبہ (جانور) وغیرہ کسی چیز کو حرام قرار دیتے۔ اس سے ان کی مراد یہ تھی کہ ان کا شرک کرنا اور ان چیزوں کو حرام قرار دے لینا اللہ تعالی کی مشیت اور مرضی سے ہے اس پر اللہ تعالی نے فرمایا کہ’’ان سے پہلے لوگوں نے بھی ایسا ہی کیا تھا کہ اپنے رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کی تکذیب کی حلال کو حرام کیا اور ایسی ہی مذاق اڑانے والی باتیں کہیں رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام پر تو صاف صاف تبلیغ کردینا یعنی حق کو ظاہر کردینا اور شرک کے باطل اور قبیح ہونے پر مطلع کردینا ہی لازم ہے ہدایت دینا ان پر لازم نہیں ۔(جلالین النحل تحت الایۃ: ۳۵ ص۲۱۸ مدارک النحل تحت الایۃ: ۳۵ ص۵۹۵ ملتقطا) اللہ تعالی کی مشیت کو دلیل بنانا اور اس کے حکم کی پرواہ نہ کرنا جہالت ہے: اس ایت میں اور اس سے اگلی ایت میں کفار کی اس جہالت کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے کہ مشیت الہی کو تو کفار اپنی حرکتوں کی دلیل بنارہے ہیں لیکن حکم الہی کی ان کو کوئی پرواہ نہیں ۔ ہمارے زمانے میں بعض مسلمان بھی اپنے برے افعال کی یہی دلیل دیتے ہیں کہ اگر اللہ تعالی نہ چاہتا تو میں یہ گناہ فلاں جرم اور وہ معصیت نہ کرتا اگر میں نے ایسا کیا ہے تو اس میں میرا قصور ہی کیا ہےیہ لوگ خود ہی غور کر لیں کہ ان کا طرز عمل کن سے مل رہا ہے