Surah An Nahl Ayat 37 (16:37)
The Bee · Juz 14 · Makki
اِنْ تَحْرِصْ عَلٰى هُدٰىهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ یُّضِلُّ وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ 37
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاگر تم ان کی ہدایت کی حرص کرتے ہو تو بیشک اللہ اسے ہدایت نہیں دیتا جسے وہ گمراہ کرے اور ان کا کوئی مددگار نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاگر تم ان کی ہدایت کی حرص کرو تو بیشک اللہ ہدایت نہیں دیتا جسے گمراہ کرے اور ان کا کوئی مددگار نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ان تحرص على هدىهم:اگر تم ان کی ہدایت کی حرص کرتے ہو۔}یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم یہ لوگ ان میں سے ہیں جن کی گمراہی ثابت ہوچکی اور ان کی شقاوت ازلی ہے۔ ا س کے باوجود اگر اپ ان مشرکین کی ہدایت کی حرص کریں تو بے شک جسے اللہ تعالی گمراہ کر دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں لہذا اس بارے میں اپ کوشش نہ فرمائیں اور جس چیز کے ساتھ اپ کو بھیجا گیا ہے وہ ان تک پہنچا دیں تاکہ حجت تمام ہو جائے اور جب اللہ تعالی ان کے عذاب کا ارادہ فرمائے توکوئی بھی ایسا نہیں جو اللہ تعالی اور ان کے عذاب کے درمیان حائل ہو کر ان کی مدد کر ے۔ (مدارک النحل تحت الایۃ: ۳۷ ص۵۹۵ تفسیر طبری النحل تحت الایۃ: ۳۷ ۷ / ۵۸۳ ملتقطا)