Surah An Nahl Ayat 6 (16:6)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ لَكُمْ فِیْهَا جَمَالٌ حِیْنَ تُرِیْحُوْنَ وَ حِیْنَ تَسْرَحُوْنَ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تمہارے لئے ان میں زینت ہے جب تم انہیں شام کو واپس لاتے ہو اور جب چرنے کیلئے چھوڑتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تمہارا ان میں تجمل ہے جب انہیں شام کو واپس لاتے ہو اور جب چرنے کو چھوڑتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و لكم فیها جمال:اور تمہارے لئے ان میں زینت ہے ۔} یعنی جب تم ان جانوروں کو شام کے وقت چراگاہوں سے واپس لاتے ہو اور جب صبح کے وقت انہیں چرنے کے لئے چھوڑتے ہو تو اس وقت ان جانوروں کی کثرت اور بناوٹ دیکھ کر تمہیں خوشی حاصل ہوتی ہے اور لوگوں کی نگاہوں میں تمہاری عزت وجاہت اور مقام و مرتبہ بڑھ جاتا ہے۔ (خازن النحل تحت الایۃ: ۶ ۳ / ۱۱۴ ملخصا) جیسے ہمارے زمانے میں صبح کسی کے گھر سے اعلی درجے کی گاڑی نکلے اور شام کو واپس ائے تو لوگوں کی نظر میں اس کی بڑی قدر ہوتی ہے۔