Surah An Nahl Ayat 5 (16:5)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ الْاَنْعَامَ خَلَقَهَاۚ-لَكُمْ فِیْهَا دِفْءٌ وَّ مَنَافِعُ وَ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس نے جانور پیدا کئے ، ان میں تمہارے لیے گرم لباس اور بہت سے فائدے ہیں اور ان سے تم (غذابھی) کھاتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور چوپائے پیدا کیے ان میں تمہارے لیے گرم لباس اور منفعتیں ہیں اور ان میں سے کھاتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و الانعام خلقها:اور اس نے جانور پیدا کئے۔} اس سے پہلی ایتوں میں اللہ تعالی نے اسمانوں اور زمین کی تخلیق کا اور اس کے بعد انسان کی پیدائش کا ذکر فرمایا جبکہ اس ایت اور اس کے بعد والی چند ایات میں ان چیزوں کا ذکر فرمایا جن سے انسان اپنی تمام ضروریات میں نفع اٹھاتے ہیں اور چونکہ انسان کی سب سے بڑی ضرورت کھانا اور لباس ہے کیونکہ ان سے بدن انسانی تقویت اور حفاظت حاصل کرتا ہے ا س لئے سب سے پہلے ان جانوروں کا ذکر کیا گیا جن سے یہ فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے اونٹ گائے اور بکریاں وغیرہ جانور پیدا کئے ان کی کھالوں اور اون سے تمہارے لیے گرم لباس تیار ہوتے ہیں اوراس کے علاوہ بھی ان جانوروں میں بہت سے فائدے ہیں جیسے تم ان کی نسل سے دولت بڑھاتے ہو ان کے دودھ پیتے ہو ان پر سواری کرتے ہو اور تم ان کا گوشت بھی کھاتے ہو۔ (خازن النحل تحت الایۃ: ۵ ۳ / ۱۱۳)