Surah An Nahl Ayat 62 (16:62)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ یَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ مَا یَكْرَهُوْنَ وَ تَصِفُ اَلْسِنَتُهُمُ الْكَذِبَ اَنَّ لَهُمُ الْحُسْنٰىؕ-لَا جَرَمَ اَنَّ لَهُمُ النَّارَ وَ اَنَّهُمْ مُّفْرَطُوْنَ 62
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ کے لیے وہ ٹھہراتے ہیں جو (خود) ناپسند کرتے ہیں اور ان کی زبانیں جھوٹ بولتی ہیں کہ ان کے لیے بھلائی ہے۔ حقیقت میں ان کے لئے آگ ہے اور یہ کہ وہ (جہنمیوں کے) آگے آگے جانے والے ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ کے لیے وہ ٹھہراتے ہیں جو اپنے لیے ناگوار ہے اور ان کی زبانیں جھوٹوں کہتی ہیں کہ ان کے لیے بھلائی ہے تو آپ ہی ہوا کہ ان کے لیے آگ ہے اور وہ حد سے گزارے ہوئے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و یجعلون لله:اور اللہ کے لیے وہ قرار دیتے ہیں ۔} ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ مشرکین اپنے لئے بیٹیاں بھی ناپسند کرتے ہیں اور یہ بات بھی کہ ان کی ملکیت میں کوئی دوسرا ان کا شریک بنے لیکن اللہ تعالی کیلئے انہی چیزوں کا دعوی کرتے ہیں ۔ یونہی اللہ تعالی کے لئے ناقص مال علیحدہ کرتے ہیں اور بتوں کے لئے اعلی مال جدا کرتے ہیں اورا س کے باوجود بھی اپنے آپ کو حق پر گمان کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر محمد (صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم) سچے ہوں اور مخلوق مرنے کے بعد پھر اٹھائی جائے تو جنت ہمیں ہی ملے گی کیونکہ ہم حق پر ہیں ۔ان کے بارے میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ ’’ان کی جھوٹی بات کا کوئی اعتبار نہیں بلکہ حقیقت میں ان کے لئے اگ ہے اور یہ کہ وہ جہنمیوں کے اگے اگے جانے والے ہوں گے اور جہنم ہی میں چھوڑ دیئے جائیں گے۔(مدارک النحل تحت الایۃ: ۶۲ ص۵۹۹ خازن النحل تحت الایۃ: ۶۲ ۳ / ۱۲۹ صاوی النحل تحت الایۃ: ۶۲ ۳ / ۱۰۷۵ ملتقطا)